پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام گیم آن ہے کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے 26 اکتوبر 2021ء کے لائیو شو میں کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کو پروگرام سے اٹھ کر چلے جانے کو کہا تھا۔ سوشل میڈیا اور حکومتی وزراء کی جانب سے بھی شدید ردعمل آنے کے بعد پی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کا آج اجلاس ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ اور آن ائیر آف ائیر شو کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے شو میں ہونے والے واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے، انکوائری مکمل ہونے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور واقعے سے متعلق حقائق واضح نہیں ہو جاتے اس دوران یہ دونوں افراد ہی ٹی وی کے کسی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر معاملہ۔ pic.twitter.com/R9UN7cfIKP
— PTV Sports (@PTVSp0rts) October 28, 2021
پی ٹی وی انتظامیہ کے فیصلے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہو گیا آپکو؟ شعیب اخترتو پہلے ہی استعفی دے چکا ہے، اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے؟ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔
کیا ہو گیا آپکو۔ شعیب تو پہلے ہی استعفی دے چکا۔ اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے۔ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔ https://t.co/L7YuJjzpb1
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 28, 2021
پی ٹی وی انتظامیہ کے فیصلے پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ میں نے 22 کروڑپاکستانیوں اور دنیا بھر کے سامنے پی ٹی وی سے خوداستعفیٰ دیا تھا، کیا پی ٹی وی انتظامیہ پاگل ہے، یہ مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں؟
Well thats hilarious.
I resigned in front of 220 million Pakistanis & billions across the world.
Is PTV crazy or what? Who are they to off air me? https://t.co/514Mk0c64e— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 28, 2021