ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ سیریز، قومی ویمن ٹیم کی 3 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئیں

28  اکتوبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل کراچی کے کیمپ میں حصہ لینے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 3 اسکواڈ اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو 10 روز کیلئے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔پی سی بی کے کووڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق اسکواڈ کی تمام اراکین، کورونا کے دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بائیوسیکیور ببل کا حصہ بنی تھیں۔ ان اراکین کو مئی میں کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی اور 8، 11 اور 14 نومبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے زمبابوے روانہ ہوں گی۔کوالیفائنگ راؤنڈ 21 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ مرکزی راؤنڈ آئندہ سال نومبر میں منعقد ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved