افغان کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی ٹو ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیچ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم سے متعلق ان کی رائے لی گئی۔
افغان کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کون سی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے گی۔زیادہ تر افغان کھلاڑیوں نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی ہی ٹیم کے بارے میں کہے گا لیکن اگر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کے بارے پوچھا جائے تو اس حوالے سے زیادہ تر افغان کھلاڑیوں کی رائے تھی کہ فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔تاہم افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز اور جارح مزاج کھلاڑی محمد شہزاد نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے پاکستان کی ٹیم فائنل کے لیے فیورٹ ہے۔
خیال رہے کہ سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور اگر پاکستانی ٹیم افغانستان سے میچ جیت جاتی ہے تو گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات واضح ہو جائیں گے۔