پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 639 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار789ہو گئی۔
Statistics 10 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 36,241
Positive Cases: 639
Positivity %: 1.76%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 707— NCOC (@OfficialNcoc) March 10, 2022
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 36 ہزار241کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.76فیصد رہی۔