طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کردیا

29  اکتوبر‬‮  2021

طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے محمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا  گیاہے۔یہ بھی بتایا  گیا ہےکہ کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی افغان سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔ طالبان رہنماکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔پاکستانی دفترخارجہ اورطالبان ترجمان کی طرف سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد نئی عبوری حکومت بنائی ہے تاہم دنیا بھر میں تاحال سفارتکار مقرر نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کسی ملک نے باقاعدہ تسلیم کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved