54 سالہ اکشے کمار بالی وڈ کو کب خیر باد کہہ رہے ہیں؟

10  مارچ‬‮  2022

بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار نے بالی وڈ سے ریٹائرمنٹ لینے کے متعلق گفتگو کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ جب مداح مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ 54 سال کی عمر میں بھی اتناکام کیسے کر لیتے ہیں، تو مجھے حیرانگی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس عمر میں بھی بھرپور کام کرنا میرا انتخاب ہے، کیونکہ یہ میرا شوق ہے۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں مزید پیسے کمانے کیلئے کام نہیں کر رہا، میں اپنا شوق پورا کرنے کیلئے کام کر رہا ہوں، کیونکہ مجھے صبح سویرے اٹھ کر کام پر جانا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا اگر آپ روزانہ کام کر رہے ہوں تو آپ کے پاس کام کی آفرز بھی رہتی ہیں۔

بالی وڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آج میرے پاس سب کچھ ہے، چاہوں تو گھر بیٹھ کر آرام سے کھا سکتا ہوں، لیکن مجھ میں کام کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مجھ میں کام کا جذبہ نہ رہا، مجھے لگا کہ میں کام دلچسپی سے نہیں کر پا رہا، تو میں خود فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved