ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز میں آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا، کیونکہ دوسرے اوور میں ہی ٹیم کے مجموعی 7 رنز پر حضرت اللہ زازئی آؤٹ ہو گئے، عماد وسیم کی بال پرحارث رؤف نے ان کا کیچ کیا۔ اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شہزاد تھے جو شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
شہزاد کے بعد پویلین لوٹنے والے کھلاڑی اصغر خان تھے جنہیں حارث رؤف نے اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کیا۔ اصغر خان کے بعد حسن علی نے اپنے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر کپتان بابراعظم کی مدد سے 10 رنز بنانے والے رحمٰن اللہ گرباز کوپویلین بھیج دیا۔
افغانستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کریم جنت تھے جنہوں نے 15 رنز بنائے۔