منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو تقریباً ایک ماہ بعد حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے آریان کی رہائی کے عوض چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔عدالت کی جانب سے عائد شرط نمبر ایک میں کہا گیا ہےکہ ملزم آریان جس کیس میں گرفتار ہوئے اس طرح کی کسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گے۔ دوسری شرط میں کہا گیا ہےکہ آریان خان رہائی کے بعد ساتھی ملزمان سے کسی قسم کا رابطہ قائم نہیں کریں گے۔ تیسری شرط میں کہا گیا ہےکہ آریان خان عدالت میں زیر سماعت کیس کی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے اس حوالے سے کوئی ایکش نہیں لیں گے۔ چوتھی شرط میں کہا گیا ہےکہ آریان خان کیس کے حوالے سے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں کریں گے۔5،ملزم آریان خان عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔6 ، آریان خان کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ ہر جمعہ دن گیارہ سے دو بجے کے دوران این سی بی کے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔
After his bail plea was granted yesterday, #AryanKhan was released from the Arthur Road Jail earlier today. pic.twitter.com/Nd6YFgFq7I
— Filmfare (@filmfare) October 30, 2021
7، جب ایک مرتبہ ٹرائل شروع ہوجائے تو ملزم اس میں تاخیر کے حربے استعمال نہیں کرے گا اور اگر ملزم نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کی ضمانت منسوخ بھی کی جاسکتی ہے۔