ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار885 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 571 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 12 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 36,885
Positive Cases: 571
Positivity %: 1.54%
Deaths :6
Patients on Critical Care: 641— NCOC (@OfficialNcoc) March 12, 2022