ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35627 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 609 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 3 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد رہی۔
Statistics 13 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 35,627
Positive Cases: 609
Positivity %: 1.70%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 600— NCOC (@OfficialNcoc) March 13, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 30307 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 692 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 494 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 424 ہو گئی ہے۔