برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

18  ستمبر‬‮  2021

برطانوی حکام نےریڈ لسٹ میں شامل مختلف ممالک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئےپاکستان اور ترکی سمیت 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ دیگر ممالک میں مالدیپ، مصر، سری لنکا، عمان، بنگلہ دیش، اور کینیا شامل ہیں۔

پاکستان میں برطانیہ کے سفیر کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے سربراہ این سی او سی اسد عمر، برطانوی اور پاکستانی اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ پانچ ماہ آپ کیلئےکتنے مشکل تھے۔

برطانیہ کے فیصلے پر ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ یہ برطانیہ سفر کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی حکام کے پاکستانی اداروں سے روابط اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیسے سفر کرسکیں گے؟

پاکستان سمیت ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک کو ایمبر یا گرین لسٹ کی بجائے کو Rest of World – ROW  لسٹ میں شامل کیا گیاہے اور ایک نیا Tier2 سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 22 ستمبر صبح 4 بجے کے بعد   سے  4 اکتوبر 2021ء سے درمیان برطانیہ سفر کرنے کی صورت میں برطانوی قوانین کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ جبکہ 4 اکتوبر 2021ء کے بعد  اس لسٹ کے ممالک کے مسافروں کو اپنی آمد کے 2 دن بعد Day2 ٹیسٹ کرانا ہو گا جو کہ پی سی آر کی بجائے کم لاگتی “لٹرل فلو” ٹیسٹ ہو گا۔ یہ شرائط ویکسینیٹڈ مسافروں کیلئے ہونگی جبکہ ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی انہیں برطانیہ روانگی سے قبل ٹیسٹ کرانا ہو گا، ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں برطانیہ روانگی ممکن ہو سکے گی، جبکہ برطانیہ آمد کے بعد 10 روز قرنطینہ میں گزارنے ہونگے اور اس کے ساتھ Day2 اور Day8 ٹیسٹ بھی کرانا ہو گا۔ قرنطینہ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے Test to Release کی آپشن بھی دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved