ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34401 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 473 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔
Statistics 15 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 34,401
Positive Cases: 473
Positivity %: 1.37%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 560— NCOC (@OfficialNcoc) March 15, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 30313 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 466 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 لاکھ 71 ہزار 288 ہو گئی ہے۔