کورونا کے باعث ملک بھر میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34698 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 493 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔
Statistics 16 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 34,698
Positive Cases: 493
Positivity %: 1.42%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 567— NCOC (@OfficialNcoc) March 16, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 30317 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1003 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 لاکھ 72 ہزار 291 ہو گئی ہے۔