قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیے۔
بابر اعظم چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1995 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اس سے قبل بیون کانگڈن 176، ڈان بریڈ میں 173، رکی پونٹنگ 156، گریم اسمتھ 154، برائن لارا 153اور ویرات کوہلی 141 کی اننگز کھیل چکے ہیں۔