مشیر خزانہ شوکت ترین ننے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈز کی بحالی کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں اور معاہدہ بھی اسی ہفتے ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں سنگل ونڈو لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اب تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے
آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے متعلق مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی کرنا پڑے گی، جس کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں یہی بات آئی ایم ایف کو بھی بتائی ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک آف پاکستان خود مختار ادارہ بنانے کے حق میں ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کو خومختار ادارہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی۔حکومت پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خودمختار ادارہ نہ بنانے کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے فنڈز روک لئے تھے۔اور آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں مشیر خزانہ نے انہیں بتایا کہ یہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، اس پر موثر دلائل کے بعد مذاکرات میں تعطل کا خاتمہ ہوا۔
مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں
ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے متعلق مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث صنعت و تجارت کے شعبے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سپلائی چین بھی متاثر ہوئی۔
کورونا کے باعث صنعت و تجارت کے شعبے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا
کورونا کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی pic.twitter.com/MR2DcKdQQr— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 1, 2021
سائبر حملے کرنے والا دشمن پڑوس میں بیٹھا ہوا ہے
نیشنل بینک کے سرور پر ہونے والے سائبر حملے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کرنے والا دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔