آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر مارنوس لبوشین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس کھلاڑی کا نام بتایا ہے جس کے ساتھ انہیں گفتگو کرنے میں مزہ آتا ہے۔
گزشتہ روز میچ کے اختتام پر پی سی بی نے ہوٹل میں قومی ٹیم اور مہمان کرکٹرز کی ہلکے پھلکے ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جس میں لبوشین کے ہمراہ شاہین آفریدی اور شان مسعود موجود تھے۔
ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مارنوس نے کہا کہ 5 دن ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ ہوٹل میں واپس آکر 5 دن کی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
What do you do after playing 5 days of test cricket? Talk about the 5 days of test cricket back at the hotel of course https://t.co/sHI10NyQAj
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 17, 2022
مارنوس کے اس ٹوئٹ کے جواب میں زین نامی ایک صارف نے مہمان کرکٹر سے سوال کیا کہ پاکستان ٹیم میں ایسا کون سا کھلاڑی ہے جس سے آپ کو گپ شپ کرنے میں مزہ آتا ہے؟
@iMRizwanPak is a great person
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 17, 2022
جواب میں آسٹریلوی بیٹر نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مینشن کیا اور کہا کہ رضوان ایک عظیم انسان ہیں۔