قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف عارضی طور پر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے قومی ٹیم سے علیحدہ ہوئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یوسف لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل سیریز کے کھیلے گئے راولپنڈی اور کراچی کے ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے ہیں۔