ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب ایک ڈالر 171.30 روپے کا ہو گیا ہے۔
آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی اور ڈالر کی قیمت 171.10 روپے رہی تھی لیکن کاروبار میں تسلسل کے بعد ڈالر 171.30 روپے پر آکر رک گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کا انتہائی ریٹ 26 اکتوبر 2021ء کو سامنے آیا تھا جب ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 175.35 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، لیکن سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو سپورٹ پیکج کی مد میں ملنے والے 4.2 ارب ڈالر کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔