پیسے میں دیتا ہوں دنیا سے بھوک ختم کریں، دنیا کے امیر ترین شخص کی اقوام متحدہ کو پیشکش

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرنے کیلئے جتنا پیسہ چاہیے میں دینے کو تیار ہیں، عالمی ادارہ خوراک دنیا سے بھوک ختم کرنے کا طریقہ کار وضح کرے۔

ایلون مسک نے امریکی لیکچرار ڈاکٹر ایلی ڈیوڈ کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں کہی، ڈاکٹر ایلی ڈیوڈ نے سی این این کی خبر شیئر ٹوئٹ کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک  نے اپنے اعدادوشمار کی بنیاد پر کہا تھا کہ دنیا سے بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالر کی رقم چاہیے ہو گی، عالمی ادارہ برائے خوراک کا کہنا تھا کہ یہ 6 بلین ڈالر ایلون مسک کے اثاثوں کے صرف 2 فیصد سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ایلون مسک کا اس ٹوئٹ کے جواب میں کہنا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک دنیا کے بھوک مٹانے کا پروگرام واضح کرے  میں اپنی کمپنی ٹیسلا کے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز فوری فروخت کرکے رقم ان کے حوالے کر دوں گا۔

ایلون مسک کا یہ بھی کہنا تھا  کہ جو رقم وہ دیں گے اس کے حساب کی جانچ پڑتال آزادانہ طور پر کی جائے گی تاکہ عوام الناس کو مکمل طور پر آگاہی رہے کہ دئیے جانے والے 6 ارب ڈالرز کہاں اور کیسے خرچ  کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved