موبائل کی انقلابی ایجاد نے جہاں رابطوں کو سہل بنادیا ہے وہی اس کے نت نئے فیچرز صارفین کو اس اہم ایجاد کی خریداری کی طرف مائل کرتے ہیں۔
یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی میں شیاؤمی بھی شامل ہے۔اس کمپنی کی جانب سے اب تک اسمارٹ فون کے ضمن میں کئی شاہکارمتعارف کروائے جاچکے ہیں جو نت نئے اور بہترین فیچر کی بدولت صارفین کی پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
چونکہ صارفین کا صرار اس بات پر ہوتا ہے کہ انہیں کم بجٹ میں بہترین فیچر سے لیس فون میسر آجائے تو اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے شیاؤمی نے سستا ترین مڈرینج اسمارٹ فون ریڈمی 10 سی متعارف کروایا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فون شیاؤمی کی ذیلی برانڈ ریڈمی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے کہ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سستا ترین نیا اسمارٹ فون ہے۔
ریڈمی 10 سی کو سب سے پہلے نائیجریا میں پیش کیا گیا جو تین خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگا۔جہاں تک اس فون کے پراسیسر کی بات ہے تو وہ اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسرہے۔
اس فون میں 6.71 انچ کا شاندار ڈسپلے دیا گیا ہے ہے جس میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمراواٹرڈراپ نوچ میں چھپاہواہے۔ریڈمی 10 سی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔اس حیرت انگیز فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا میں کیمرا 50 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
ریڈمی 10 سی فون 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔سستا ہونے کے باوجود اس فون میں دیرپا 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔ریڈمی 10 سی کا 64 جی بی اسٹوریج والا فون 33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا۔