بھارتی شائقین کرکٹ اور ہندو انتہا پسندوں نے ویرات کوہلی کی فیملی کو بھی نہ بخشا، اہلیہ انوشکا شرما کی کردارکشی کے ساتھ ویرات کوہلی کو 9 ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کی پے درپے شکست پر بھارتی شائقین کرکٹ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بھارتی شائقین اور ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی پر شکست کا سارا ملبہ ڈال دیا، انہیں غدار قرار دیتے ہوئے پاکستان منتقل ہونے کا کہا گیا۔ اس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں آئےاور محمد شامی کی کردارکشی کرنے والوں پر سخت تنقید کی اور کہا میچ ٹیم کی پرفارمنس سے ہارا یا جیتا جاتا ہے۔ لیکن محمد شامی کی حمایت میں بیان دینا بھی بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کی طبیعت پر گراں گزرا۔ بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے کوہلی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کردارکشی کی، ٹوئٹر ٹرینڈز بنائے گئے، انکی اہلیہ انوشکا شرما کی بھی کردارکشی کی گئی۔
اب نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ آپے سے باہر ہو گئے ہیں، ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر ان کی 9 ماہ کی بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارتی شائقین کرکٹ کے رویے کی دنیا بھر کی طرح پاکستانی کرکٹرز نے بھی کھلے الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔
This makes me want to puke. Rape threats to a toddler from the RW because @imVkohli did the decent thing called out bigotry & supported his teammate. These bigots belong in jail pic.twitter.com/WaTLjIQCDb
— Swati Chaturvedi (@bainjal) October 31, 2021
یاد رہے کہ بھارتی شائقین کرکٹ اور انتہا پسندوں کا یہ پرانا وطیرہ ہے، اس سے پہلے بھی بھارتی کرکٹرز کے گھروں پر حملے کئے گئے، اس کے علاوہ آئی پی ایل میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کو بھی بیٹی کے ریپ کی دھمکی دی گئی۔