افغانستان کے گروپوں میں ثالثی کی کوشش کریں گے، وزیراعظم

18  ستمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے امن کیلئے نہایت ضروری ہے، تین دہشت گرد گروپ اب بھی پاکستان کےخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، متفقہ حکومت ہی مسائل کا حل ہے۔افغان قوم نے  40 سال جنگ میں گزارے  انہیں بھی اب امن کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنج شیرمیں طالبان اور تاجکوں کے مابین ثالثی کی کوشش کریں گے، اپنے اثر رسوخ سے کوشش کریں گے کہ معاملہ بات چیت سے حل ہو جائے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کےساتھ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا کہ تاجک رہنماؤں کو حکومت میں شامل کرنے کیلئے پاکستان طالبان سے بات چیت کریں گےاور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved