قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراں ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر
سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن
ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی
میرےآنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں
لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع
جاو بابل کےنگرسےاپنےگھر
الوداع
اےمری دخترمری نورنظر اب الوداع pic.twitter.com/hsYYtulmL3— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) March 18, 2022
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر،سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی، میرےآنگن میں ٹھہریں گی تیری یادیں تیری باتیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع، جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر،الوداع اےمیری دخترمیری نور نظر اب الوداع۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے قومی ٹیم سے علیحدہ ہو گئے تھے، تاہم وہ لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔