گوگل نے 31 ہزار چینی یوٹیوب چینل بند کردیئے

19  مارچ‬‮  2022

گوگل نے مختلف وجوہ کی بنا پر گزشتہ سات ماہ میں 31000سے زائد ایسے یوٹیوب چینل بند کئے ہیں جن پراثراانداز ہونے، اسپیم ڈیٹا دینے اور ایک ہی شے بار بار پوسٹ کرنے جیسے مخلتف الزامات تھے۔

گوگل نے اپنی ٹی اے جی رپورٹ اور اس سال کی سہ ماہی کا احوال پیش کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سوڈانی صدر عمرالبشیر کے خلاف مہم کا حصہ بننے والے کئی چینل بند کئے ہیں جو ایک ساتھ یکساں ویڈیو پوسٹ کررہے تھے۔ 42 ایسے اکاؤنٹ بند کئے ہیں جو کسی طرح عراق یا عراقی تحقیقات یا امریکہ اور عراق کے تعلقات پر اثرڈال رہے تھے۔

لیکن سب سے بڑھ کر 4361 چینی چینل بند کئے گئے ہیں جو چینی اثرورسوخ کئی گنا بڑھا رہے تھے۔ لوگوں نے تفریح، چینی تمدن، موسیقی اور لائف اسٹائل پر یکساں اقسام کی پوسٹ بنارکھی تھیں اور گویا ان پر اسپیم کا گمان ہوتا ہے۔ جبکہ بہت بڑٰی تعداد چینی اور انگریزی زبان کےچینلوں کی ہے جو چین امریکہ سفارتی تعلقات اور خارجہ امور پر بحث کرکے اثرانداز ہورہے تھے۔لیکن یہ خود گوگل کے لیے ایک بڑا قدم تھا کیونکہ ان چینلوں پر ویڈیوز کی بھرمار تھی اور مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ لیکن دسمبر 2021 میں ہی چین کے مزید پانچ ہزار چینل بند کئے گئے تھے۔ اس طرح مجموعی طور پر سات ماہ میں اکتیس ہزار چینی چینل بند کئے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ یعنی 15000 چینل ہٹائے گئے جو نومبر میں بند کئے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved