آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نےسری لنکا کو 26 رنز سے شکست سے دی، جس کے باعث سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
آج کےشارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے تاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت یہ ہوا، کیونکہ انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز جوڑ دئیے۔جوز بٹلر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کی پہلی سنچری بنائی، انہوں نے 67 بالز پر6 چوکے اور 6 چھکے لگا کر 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کو بہترین ٹارگٹ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
Brilliant Buttler 👏
The England opener delivers the first century of the ICC Men's #T20WorldCup 2021.#ENGvSL pic.twitter.com/RZPBiK0XBK
— ICC (@ICC) November 1, 2021
سری لنکا کی جانب سے ہراسنگا ڈی سلوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سےڈی سلوا 34، بنوکا راجاپکسے 26 اور چرتھ اسالانکا 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔