عالمی لیڈروں کو دیکھ کر بے قابو ہوجانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گلاسگو کانفرنس میں بھی اپنی روش نہ بدلی۔ بھارتی وزیراعظم گلاسگو کانفرنس میں اسٹیج پر آ کر پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملے اور وہاں بھی انہوں نے سماجی فاصلے کا بالکل خیال نہ رکھا، اس کے بعد وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ ایسے گلے ملے کہ اپنا منہ تک ان کے قریب لے گئے۔ اس پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے چہرے پر ناگواری عیاں ہوئی اور انہوں نے آہستہ سے نریندر مودی کو پرے کر دیا۔
یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی وزیراعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آپے سے باہر ہوئے ہوں، اس سے پہلے بھی وہ سفارتی پروٹوکولز کا خیال کئے بغیر عالمی لیڈران کے ساتھ بغل گیر ہو جاتےہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا کافی مذاق اڑایا جاتا ہے۔