آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کاآن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھاکہ میں اس پچ سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتا اس پچ پر گراس نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ کمنزنے کہا کہ پچ پرگراس نہیں ہے میں زیادہ اس پچ کے بارےکوئی رائے قائم نہیں کرسکتا ۔
پیٹ کمنزکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا لیکن ہم اس موقع گراں قدر فائدہ نہ اٹھا سکے، ہمیں فیلڈنگ میں زیادہ غلطیاں نہیں کرنا ہونگی،آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہ بڑا میچ ہے، فاسٹ بولرز کے لئے موسم بہت گرم ہے، ہماری ٹیم کا ان کنڈیشنزمیں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہاں پی ایس ایل کے دوران زیادہ میچز ہوئے ہیں اس لئے پچز ایسی ہیں، بابر اعظم کراچی میں غیرمعمولی اننگز کھیلےہم نے ان کے لئے پلانزبنائے اب انہی پلانز پرکام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابرنے اچھی لمبی اننگز کھیلی، پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلی اور ڈیڈ پچزکا بھی عمل دخل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیریز جیتنے کے لئے پر اعتماد ہیں اس کے لئے ہمیں چانس مس نہیں کرنا، ہمیں دو اسپنرز کی ضرورت ہے ہم نے آپشنز پر غور کیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہی ٹیم بہتر ہے۔