بھارتی سینما میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

20  مارچ‬‮  2022

بھارتی ریاست تلنگانہ میں فلم کشمیر فائلز کی نمائش کے دوران سینمامیں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دینے لگی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مغربی بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آیا ہے، 90ء کی دہائی میں کشمیری وادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم کشمیر فائلز11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔

تاہم فلم نے اپنی کہانی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے اور کچھ لوگ اس کے بنانے والوں پر لوگوں کے درمیان پروپیگنڈا پیغامات پھیلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

اس فلم میں مسلمانوں کو عسکریت پسند دکھایا گیا ہے، فلم کو بی جے پی کی مکمل حمایت حاصل ہے، فلم نقادوں کی جانب سے اس فلم پر ملے جلے تجزیے سامنے آرہے ہیں۔ جب کہ کچھ ناقدین نے اس فلم کو  جذبات سے کھیلنے کی کوشش قرار دیا ہے،ناقدین نے کہا ہے کہ کشمیر فائلز فلم میں حقائق کو غیر ذمہ داری اور اسلاموفوبیاکے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔

اب اس سب کے درمیان تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تھیٹر میں دو افراد نے مبینہ طور پر فلم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھیٹر میں موجود لوگوں کو بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پس منظر میں فلم کشمیر فائلز چل رہی ہے۔ اس کے بعد فلم بینوں میں موجود ایک شخص ایک دوسرے شخص کو مارنا شروع کردیتا ہے۔

اگرچہ وائرل ویڈیو کی آواز واضح نہیں ہے تاہم رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو لوگوں نے فلم دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved