مطلوبہ سکیورٹی نہ ملنے پر ترک صدر نے موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے برطانیہ کی جانب سے مطلوبہ سکیورٹی اور  پروٹوکول نہ ملنے پر اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی۔

 ترک خبر ایجنسی کے مطابق اردگان گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیے بغیر اٹلی سے واپس ترکی چلے گئے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس گلاسگو میں ہو رہی ہے جس میں بین الاقوامی لیڈرز، تجزیہ کار اور تاجر شریک ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کا موجودہ دور عالمی تاریخ میں ایک اہم موڑہے۔

18 سالہ ماحولیاتی مہم چلانے والی گریٹا تھنبرگ، جو ہزاروں دیگر مظاہرین کے ساتھ گلاسگو میں ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے سربراہی اجلاس پر زور دیا کہ وہ فالتو کاموں میں مصروف نہ ہو۔اس حوالے سے ایک بیان میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نےکہا ہےکہ یہ ایک بڑا خواب دیکھنےاور اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنے کا لمحہ ہے، جس کا ہم نے خواب دیکھا، اس مستقبل کی دوبارہ منصوبہ بندی کرنےکا وقت ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved