گزشتہ 15 سال کے دوران دنیا بھر میں کتنے صحافی قتل ہوئے، اعدادوشمار جاری

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق 2006 سے 2020 کے درمیان دنیا بھر میں 1200 صحافیوں کو قتل کیا گیا، جب کہ قتل ہونے والے ہر 10 صحافیوں میں سے 9 کے قتل کے کیس حل نہیں ہو سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ہر 6 ماہ بعد ایک رپورٹ جاری کرتے ہیں جس میں مختلف ملکوں میں صحافیوں کے خلاف جرائم کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ 2 نومبر کو دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں اپنے اپنے ملکوں میں صحافیوں کے قتل کے حل نہ ہونے والے مقدمات پر بات کرتی ہیں اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں، 2 نومبر کو صحافیوں کی سلامتی سے متعلق یونیسکو کی شش ماہی رپورٹ پر بھی بات کی جاتی ہے۔
پاکستان ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جہاں صحافی ناصرف غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں بلکہ انہیں حکومتی اداروں کی جانب سے بھی دبا کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ نے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ صحافت سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدمات کریں، صحافیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات پر افسوسناک بات یہ ہے کہ جرائم کرنے والوں کو سزا کا خوف ہی نہیں۔
2013 میں مالی میں دو فرانسیسی رپورٹرز کے قتل کے بعد اقوام متحدہ نے ہر سال 2 نومبر کو صحافیوں پر تشدد کے خلاف عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔ہر سال 2 نومبر کو اس دن کو منانے کا مقصد صحافیوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نہ صرف صحافیوں کے خلاف تشدد بند ہوسکے بلکہ مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved