بھارتی سنیما میں ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی کردی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر عادل آباد کا ایک سینما متنازع فلم دی کشمیر فائلز کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔دو نوجوانوں نے تھیٹر میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے، پاکستان کے حق میں نعروں نے سینما میں موجود ساتھی فلم دیکھنے والوں کو مشتعل کر دیا جنہوں نے دونوں نوجوانوں کو زدوکوب کیا۔
Two people thrashed by crowd for chanting #PakistanZindabad during screening of #TheKashmirFiles at Natraj Theatre in #Adilabad, #Telangana.
No complaint lodged. Those two are absconding. pic.twitter.com/aJLjwOimkn
— Siddhu Manchikanti (@SiDManchikanti) March 18, 2022
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دی کشمیر فائلز جھوٹ اور پروپیگنڈے کی ایک پرفریب کہانی ہے جس کا مقصد پورے بھارت میں مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینا ہے۔واضح رہے بھارت میں متنازعہ فلم کی نمائش کرنے والے سینما گھر جہالت کے مرکز بن چکے ہیں جہاں ہندوتوا کے کارکن مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرتے
دکھائی دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ فلم ان کشمیری پنڈتوں کے خلاف تشدد کے دعوؤں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے جو 1989 میں جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں نے اپنی مقامی آزادی کی جدوجہد کو تیز کردیا تھا۔