پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے ابھی 13 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان نے 101 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے اوپنرز بلے باز محمد رضوان 38 جبکہ بابراعظم 61 رنزکے ساتھ ابھی کریز پر موجود ہیں۔
دوسری جانب نمیبیا کے باؤلر زکی بھی بہترین باؤلنگ جاری ہے، نمیبیا کی اچھی باؤلنگ کے باعث محمد رضوان نے میچ کا پہلا اوور میڈن کھیلا، نمیبیا کے بولر روبن ٹرومپل مین نے محمد رضوان کو 6 گیندوں پر ایک بھی رن نہ بنانے دیا۔