امریکہ اوراس کے اتحادی افغانستان میں تعمیر نو کی ذمہ داری پوری کریں، چین

19  ستمبر‬‮  2021

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ  لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کرنی چاہیے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان میں تعمیر نو کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوشنبے میں پاکستان، چین اور روس کے وزرائے خارجہ جبکہ ایران کے سینئر مندوب نے مختلف ملاقاتوں میں خطے بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تمام فریقین نے افغانستان میں جامع حکومت سازی پر بھی زور دیا اور کہا کہ افغانستان کی آزادی، سالمیت اور خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ فریقین نے افغانستان سے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے خطرات سے نمٹنے اور علاقائی استحکام اور پڑوسی ممالک کے جائز تحفظات اور مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved