پاکستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے آج ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز ذمہ دارانہ طریقے سے کیا،لیکن دوسری جانب نمیبیا کی جانب سے بھی اچھی باؤلنگ کی وجہ سے اوپنر بلے بازوں کو شارٹس کھیلنے میں دشواری  کا سامنا رہا۔

اس کے باوجود دونوں اوپنرز نےٹیم کو  113 رنز کا آغاز فراہم کیا، ٹیم کے 113 سکور پر بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی شاندار  اننگز کھیلی۔ اس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو 5 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے اننگز کے آخری اوور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 24 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 50 گیندوں پر 79 ، کپتان بابراعظم 49 گیندوں پر 70  جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یاد رہے پاکستان ٹی ٹونٹی کے سپر 12 مرحلے کے تینوں میچوں کا فاتح رہا ہے جبکہ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا؛۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved