یوٹیوب کا صارفین کو نیا تحفہ,لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش

21  مارچ‬‮  2022

یوٹیوب کا صارفین کو نیا تحفہ,لائیو اسٹریم کے مزید فیچرپیش کردیے ۔

تفصیلا ت  کے مطابق یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں کئی اہم سہولیات اور آپشن پیش کئے ہیں ان میں سب سے اہم لائیو گیسٹ کے نام سے مہمانوں کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کی سہولت شامل ہے اب کسی کو بھی اسٹریمنگ لنک بھیج کر اسے دعوت دی جاسکتی ہے۔

 دوسری جانب نوٹیفکیشن کو بہتر بنانے کے لئے اسٹریم دیکھنے کے کچھ پہلو بھی بہتر بنائے گئے ہیں۔اسے مجموعی طور پرگولائیو ٹوگیدر کا نام دیا گیا ہے جسے جلد ہی صارفین دیکھ سکیں گے۔ ایپ میں اس کا اظہار ہوجائے تو اور لایﺅاسٹریم دیکھنے کے سہولیات کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ نے کہاکہ اسٹریم براہِ راست نشر ہونے سے پہلے بھی آپ اپنے دوستوں سے اسکرین شیئر کرسکیں گے اور انہیں دعوت دے سکیں گے۔

 دوسری جانب میزبان تمام اعداد وشمار کو قدرے نئے اور بہتر انداز میں دیکھ سکے گا لیکن یہ ڈیٹا مہمانوں کو نہیں دکھائی دے گا۔یوٹیوب کے مطابق عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر اسٹریم ایک ہی شخص کنٹرول کرے تو اس پر بہت دباﺅ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک اور مہمان کو اسٹریم میں شامل کرکے اس کام کو اب آسان بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک وقت میں دو یوٹیوبر ایک ساتھ اسٹریم کرکے زائد رقم بھی کماسکیں گے۔اس سے قبل یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں سرخ دائرے کا آپشن بھی پیش کیا تھا۔ پھر یوٹیوب نے ایک اور اعلان کیا تھا جس کے تحت ایک چینل سے دوسرے چینل تک لائیو ری ڈائریکشن کی سہولت پیش کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ آپشن قریباً ناممکن تھا۔ اس طرح پہلے تو یوٹیوب ایپ کو ہی فائدہ ہوگا اور دوم ایک ساتھ کئی یوٹیوبر اپنے اپنے فالوورز کو ایک اسٹریم پر لاسکیں گے۔تیسری تبدیلی لائیو اسٹریمنگ میں فل اسکرین بھی پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سوال و جواب کے فیچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved