اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار، غیر مشروط حمایت کا اعلان

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

آج وزیراعظم کی اتحادیوں کے ساتھ ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اسلام آباد –  (اے پی پی): آج وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ ،ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر آبی وسائل مونس الٰہی  نے مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی کی۔

جبکہ  ایم این اے خالد مگسی اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ پاکستان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی کی نمائندگی کی۔

حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم  کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر  اور وفاقی وزیراطلاعات ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved