13 برس بعد ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی

21  مارچ‬‮  2022

پاکستان کا ویمنز ورلڈ کپ میں جیت کے لیے 13 سال کا طویل انتظار ختم ہو گیا، پاکستانی ٹیم نے ہیملٹن کے سیڈن پارک میں بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 20 اوورز میں 90 رنز کا ہدف ملا،  پاکستان کی ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی صرف 3 بیٹرز ڈبل فگرز اننگز کھیل سکیں۔ ڈیانڈرا ڈوٹن نے 27 رنز بنائے جب کہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 18 رنز بنائے۔ ایفی فلیچر 12 رنز بنا سکیں۔

 

پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے 4 اوورز میں 10 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نشرح سندھو، فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی طرف سے اوپنر منیبہ علی 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف کے 20 اور عمیمہ سہیل کے 22 رنز بنائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved