سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن تھے، تبھی دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا لیکن جمعےکو سب کچھ بدل گیا، سی ای او نیوزی لینڈ ٹیم

19  ستمبر‬‮  2021

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نےکہا ہے حکومت سے مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق کی گئی اور اسکی بنیادی معلومات پاکستان کرکٹ بورڈ سے شیئر کر دی تھیں، ان حالات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں رکنا ممکن نہیں تھا، اسلئے دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ تھریٹ کی ابتدائی اور بنیادی معلومات کا تبادلہ پی سی بی سے کر دیا لیکن تھریٹ کی مکمل تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ دورے پہلے ہمارے سیکیورٹی اداروں کے آفیشلز نے پاکستانی حکام کے سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا تھا، ہمیں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی فراہم کی جارہی تھی اور ہم اس سے مطمئن تھے لیکن جمعے کے روز حالات بدل گئے، تھریٹ لیول بدل گیا جس کی وجہ سے معاملہ دونوں حکومتوں کی اعلیٰ قیادت تک پہنچا، اس لئے تھریٹ لیول کے باعث ایڈوائزری لیول بھی بدل گیا اور ہم کو سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈاور بالخصوص چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے تعاون اور پروفیشنلزم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں بورڈ کے درمیان تعلقات اگلے چند ہفتوں میں کام شروع کردیں گے۔

ٹوئٹر پر پیغام میں کیوی حکام نے آگاہ کیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم چارٹر طیارے سے اسلام آباد سے دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ 24 گھنٹے قرنطینہ میں گزاریں گے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved