لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کا پہلا سیشن مہمان بلے بازوں کے نام رہا، پاکستانی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
Good morning from Lahore! Both squads will be looking to gain the upper hand today 🙌🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/P7BLqSRQbU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
مہمان ٹیم نے پہلے سیشن میں ٹیم کے اسکور کو بغیر کسی نقصان 320 رنز تک پہنچایا، کیمرون گرین اور ایلکس کیری نے آج کے کھیل میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ایک ہی اوور میں وارنر اور لبوشین کو چلتا کیا، عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔نسیم شاہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجاجبکہ ایک وکٹ ساجد خان نے حاصل کی تھی۔