پاکستان میں 2 سال بعد کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

23  مارچ‬‮  2022

ملک بھر میں تقریباً دو سال بعد آج پہلا روز ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے ملک میں کوئی موت نہیں ہوئی! یہ تقریباً 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved