پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے دن یوم پاکستان کے نام کر دیا، دونوں ٹیموں نے یوم پاکستان کے دن سٹینڈنگ آویشن دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے دن یوم پاکستان کے نام کر دیا، دونوں ٹیموں نے یوم پاکستان کے دن سٹینڈنگ آویشن دیا، 23مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی رہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے بھی تقسیم کئے گئے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے خود شائقین کو جھنڈے تقسیم کیے۔ ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔پاکستانی پلئرز عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے شائقین کو خوب محضوض کیا۔