ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 054 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
Statistics 24 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 30,054
Positive Cases: 210
Positivity %: 0.69%
Deaths :0
Patients on Critical Care: 445— NCOC (@OfficialNcoc) March 24, 2022
گزشتہ روز کورونا وائرس سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔