بھارت آج کے میچ میں افغانستان کو 65 رنز سے شکست دے دی تاہم میچ کے دوران ہی صارفین نے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر تبصرے کرنا شروع کر دئیے کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 65 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے روہت شرما اور کے ایل راہل کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 210 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز ہی بناسکی۔
اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی بیٹرز روہت شرما اور کے ایل راہل نے ٹیم کو 140 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
افغانستان کے سابق کپتان اصفر افغان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ورلڈکپ کے دوران کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد آج پلینگ الیون میں ان کی جگہ شرف الدین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کو اپنے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے علاوہ افغانستان 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے افغان بولرز کو بڑی بڑی شاٹ کھیلنا شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔
صارفین نے ٹوئٹ کرتے رہے کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔
#fixing on its peak😀
Look at the smiling on the face after #210#fixing pic.twitter.com/0g0ZQacydg— Qaiser رضوی (@qaiser_rizvi) November 3, 2021
Basically #Fixed #Fixing #INDvsAFG pic.twitter.com/eBuHfbdvno
— HS (@iHShaheen) November 3, 2021
ICC will you take action now? @RGurbaz_21 Lanat Sta pa be emani.#INDvsAFG #fixing @ICC pic.twitter.com/2a5XSMA0X7
— Muhammad Shaukat (@shaukatk098) November 3, 2021