بحری جہاز پر امریکی حملے اور قبضے کی کوشش ناکام بنا دی، ایران

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بحیرہ عمان میں امریکی فورسز کی ایرانی آئل ٹینکر پر حملے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عمان میں ایران کے آئل سے بھرے ٹینکر کو چاروں طرف سے گھیر کر اسے حراست میں لینے کی کوشش کی جسے ایران کی بحری افواج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ہے۔ایرانی میڈیا نے واقعے کی پر ایرانی فورسز کی کارروائی کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بحیرہ عمان میں ایران کے تیل برآمد کرنے والے بحری جہاز کو امریکی نیوی نے چوری کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ایرانی افواج نے ایک ہیلی بون آپریشن کے ذریعے بحری جہاز کا کنٹرول حاصل کیا اور اسے ایران کی سمندری حدود میں لے آئے، اس کے بعد موثر فوجی آپریشن کے ذریعے امریکی جہازوں کو پرے دھکیل دیا۔

دوسری جانب امریکہ نے آپریشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی رپورٹ بے بنیاد ہے، ایرانی جہاز کو قبضے میں لینے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ امریکی جریدے اے پی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گذشتہ ماہ ویتنام کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا تھا اور امریکی بحریہ صرف اس  صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ متعدد ایرانی ڈرون طیارے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز ایسیکس کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن موثر رابطے کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی چاہتی ہیں جس کیلئے ایران نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر جو بائیڈن اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ واشنگٹن مستقبل میں جوہری معاہدے سے پھردستبردار نہیں ہو گا،یہ  مذاکرات ناکام ہوں گے۔ ایران کی طرف سے جوہری مذاکرات کی بحالی پر رضامندی کے ساتھ ہی امریکہ اور ایران کے تعلقات میں پھر سے کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved