برطانیہ میں خالصتان پر ریفرنڈم، مودی کی بورس جانسن کے سامنے دہائیاں

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ہونے والے ریفرنڈم نے نریندر مودی کو پریشان کر رکھا ہے۔

اسکاٹ لینڈکے شہرگلاسگو میں  ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر مودی نے وزیراعظم بورس جانسن  سےملاقات  کی مودی ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سامنے پھٹ پڑے اور برطانیہ میں خالصتان پر ہونے والے ریفرنڈم میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں  مودی نے تجارت  پر بات  نہیں کی بلکہ ملاقات میں خالصتان  کا موضوع ہی حاوی رہا۔ملاقات میں مودی نے بورس جانسن کے سامنے خالصتان پر ریفرنڈم کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد اتفاق ہوا کہ دونوں کے  قومی سلامتی کے مشیران اس معاملے پر مل کر مسئلے کی نشاندہی کریں گے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ بھارت اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے جس میں برطانیہ میں سرگرم خالصتان کے رہنماؤں کے بارے میں بات کی جائےگی۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کا  یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب  2 روز قبل برطانیہ میں  خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 سکھ رہنماؤں کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا،سکھ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved