برطانوی اور پاک بحریہ کی مشترکہ مشقیں

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

برطانوی بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس رچمنڈ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نوعیت کے آپریشنزشامل تھے۔

برطانوی بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس رچمنڈ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے حکام اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندوں نے جہاز کا استقبال کیا۔

بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین بحری مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نوعیت کے بحری آپریشنز شامل تھے ۔ مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا اور علاقائی بحری تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں کردار ادا کرنا تھا۔

پاک بحریہ اور برطانوی بحریہ کے مابین ، تربیتی پروگرامز ، ترقی ، باہمی مفادات اور بحری معاملات میں اشتراک پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں،  برطانوی بحری جہاز کا دورہ بندرگاہ میں مختلف سرگرمیوں اور بحری مشق پر مشتمل تھا۔ ہار بر فیز میں پیشہ ورانہ امور اورباہمی روابط پر مبنی مذاکرے منعقد کئے گئے۔

پاک نیوی کے ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برطانوی بحری جہاز کی کراچی آمد اور مشترکہ بحری مشق علاقائی امن کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے اور اس سے دونوں بحری افواج کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved