آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ کی پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست

24  مارچ‬‮  2022

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے ےمطابق آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن کھیل پیش کیا، پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، 8 کھلاڑی ڈبل فگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ سدرہ امین 32 اور سدرہ نواز 23 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، کیتھرین برنٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 20 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ ڈینی ویٹ 76 اور ہیٹر نائٹ 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ قومی خواتین ٹیم اگلا میچ 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved