وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان سےاسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی ہے جس کے دوران رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت کے فہم کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنے اسلامی تشخص اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ضروری آلات فراہم کرنا ہے۔اس حوالے سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کے تصور اور وژن کا خاکہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کو مسلم نوجوانوں کو درپیش عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور جدید چیلنجز بالخصوص اسلامو فوبیا کے حوالے سے مربوط اور منطقی فکری جواب پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کے اسلامی اسکالرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا پابند بنایا گیا۔

وزیراعظم نے اسلام کے اصولوں اور حقیقی تعلیمات کے مطابق مسلم نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کی شخصیت سازی اور طرز زندگی پر اثر انداز ہونے والے پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیاکی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ مذہبی خطوط پر میڈیا اور قومی نصاب کی نگرانی کے لیے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان گزشتہ ماہ وزیراعظم نے کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved