ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 73 رنز پر آل آؤٹ کردیا، جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف مل گیا۔
آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا، اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکر پولین لوٹ گیا، آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلا دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بنگلادیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹیں لیں، جبکہ گلین میکس ویل بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، ایونٹ میں آج وہ اپنا آخری میچ کھیلے گی۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔