وٹس ایپ کا 31 مارچ کے بعد مختلف فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

26  مارچ‬‮  2022

دنیا بھر میں  مقبول ترین میسجنگ ایپ  واٹس ایپ نے ایسے موبائل فونز کی فہرست جاری کر دی ہے جن پر  31 مارچ 2022 کے بعد وٹس ایپ کی سہولت فعال نہیں رہے گی۔

میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ  کی جانب سے جاری ہونے والی  فہرست میں مشہور موبائل فون کمپنیوں سام سنگ اور   ایپل سمیت متعدد دیگر کمپنیوں کے فونز شامل ہیں ۔واٹس ایپ کی جانب سے جن فونز پر 31 مارچ 2022 کے بعد سروس بند کر دی جائے گی ان میں سام سنگ کمپنی کے گلیکسی ٹرینڈ لائٹ،  گلیکسی ایس 3 منی،  گلیکسی ایکس کور2 اور  گلیکسی کور شامل ہیں ۔

اسی طرح ایپل کمپنی کے آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔جبکہ ایل جی کے  جی لوسڈ 2،  آپٹمس ایف 7،  آپٹمس ایل 3 ڈوئیل، آپٹمس ایل 4، آپٹمس ایل 2،  آپٹمس ایف 3 کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956 پر بھی وٹس ایپ سروس بند ہونے جارہی ہے ۔  سونی ایکسپیریا ایم اور  ہواوے اسینڈ جی 740، اسینڈ میٹ اور اے ایس سی ڈی 2 پر بھی 31 مارچ 2022 کے بعد وٹس ایپ کارگر نہیں رہے گا۔یاد رہے کہ واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسنجنگ ایپ ہے ،180 سے زیادہ ممالک میں 2 بلین سے زیادہ لوگ دوستوں اور فیملی سے رابطے میں رہنے کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved